جے پور) اور بی سی سی آئی کے درمیان درار گہری ہوتی جا رہی ہے کیونکہ یہ معطل یونین رنجی ٹرافی کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کی تیاری میں ہے۔اس نے دعوی کیا ہے کہ ایسا کرنے کا حق صرف اسی کے پاس ہے۔آرسی اے کے نائب صدر محمودعابدی نے کہابی سی سی آئی غلط دروازے کو کھٹکھٹا رہا ہے۔خود وکیل عابدی نے کہا کہ درست طریقے سے منتخب ہوئے آرسی اے کو ریاست میں کرکٹ سرگرمیوں پر کنٹرول کا حق ہے اور اس میں کیمپوں کا انعقاد اور ریاست کی نمائندگی کرنے کیلئے ٹیموں کا انتخاب بھی شامل ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ آرسی اے کی معطلی کے بعد بی سی سی آئی اب اپنے ہی جال میں پھنس گیا ہے۔