نئی دہلی (بھاشا) ملک میں پھلوں کے رس کے بڑھتے استعمال کے پیش نظر ہندوستان کوکاکولا بیوریجز اپنی خصوصی ترقیاتی
پروجیکٹ ’انتی‘پر کام کررہی ہے جس میں وہ کاشتکاروں کو کم جگہ پر آم کے زیادہ پودے لگانے اور قطرہ قطرہ آبپاشی کے ذریعہ پیداوار میں اضافے کے طریقے سیکھائے گی۔پروجیکٹ ذریعہ جہاں ایک جانب کمپنی کو آئندہ سات آٹھ بر س کے لئے اس کی مصنوعات کے خاطر آم کی ۷۰ فیصد فراہمی کی امید ہے اور دوسری جانب ہزاروں کسانوں کو بھی پروجیکٹس سے کافی فائدہ حاصل ہوگا۔ کمپنی کے نائب صدر امیش ملک نے بتایا کہ پروجیکٹ انتی کے تحت کمپنی کو ۲۰۲۲ تک اپنے ماذا برانڈ مشروبات کے لئے آم کے گودے کی ۷۰ فیصد فراہمی کی امید ہے۔ انھوں نے بتایا کہ آندھرپردیش میں اس کی کھیتی کرنے والے کسانوں کو کم جگہ میں زیادہ پودے لگا کر قطرہ قطرہ آبپاشی کا نظم سیکھایا جار ہے۔
اس سے پیداوار میں صد فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جین ایری گیشن کی شراکت سے شروع کئے گئے اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں اور دوسرے مرحلے میں ۵۰ ہزار ایکٹر رقبے میں تقریباً ۲۵ہزار کسانوںکو اس میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ کمپنی آئندہ ۱۰ برس میں اس پروجیکٹ پر ۵۰ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ملک نے کہا کہ پہلے مرحلے کے تحت ۴۳۰۰ کسانوں کو تربیت دی جاچکی ہے۔