کانپورشہر(نامہ نگار)کانپور کے ناقص بجلی بندوبست اورغیر اعلانیہ بجلی تخفیف کے خلاف بی جے پی رکن اسمبلی کی قیادت میں بڑے چوراہے پر ۲۴گھنٹے کادھرنا دیاجارہاہے دھرنا کل بارہ بجے ختم ہوگا۔دھرنے میںکثیرتعداد میں لوگ وکارکنان موجود تھے۔
مقررین نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں چوتی مرتبہ سماج وادی پارٹی کی حکومت اقتدار میںآئی ہے۔اورحکومت کنبہ پروری اورذات کی پالیسی اختیار کرکے ریاست کو فسادزدہ بنارہی ہے۔انھوںنے کہا کہ ریاستی حکومت کوریاست کی ترقی اورعوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔مقررین نے رکن اسمبلی کویقین دلایا کہ اگرلکھنؤ میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کا گھیرائو کرنے کا فیصلہ کیا گیا توکارکنان ان کے ساتھ ہوں گے۔ مقررین نے کہا کہ ریاست میں لوٹ ، ڈاکہ زنی ، آبروریزی اوراغوا کی وارداتیںہورہی ہیں لیکن حکومت غافل ہے۔
مقررین نے الزام عائد کیا کہ ٹیکس کانپور سے لیاجارہاہے اوربجلی ملائم سنگھ کے کنبے کے شہر کو فراہم کی جارہی ہے۔بی جے پی رکن اسمبلی ستیش مہانا نے حکو مت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نہ تو کوئی فکر ہے اورنہ کوئی اسکیم۔ بجلی کی عدم فراہمی کے سبب کسانوں کو بجلی نہیںمل رہی ہے۔ریاست میںخشک سالی کے حالا ت ہیں۔ اورغریب روزی روٹی کیلئے دردربھٹک رہاہے۔
گھاٹم پور میںوزیراعلیٰ نے نئے بجلی گھر کا افتتاح کیاتھا لیکن وہاں ابھی تک تعمیری کام شروع نہیں کیا گیا ناقص بجلی بندوبست کے سبب طالبہ ونوجوان ذہنی بیمار ہورہے ہیں اسپتال میںمریض جہنم کی زندگی گزارنے پر مجبورہے ۔صنعتیں بند ہورہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ترجیحی بنیاد پر کانپورکو بجلی فراہم کرائیں۔مسٹرمہانا نے تاجریونین کے بند کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگرکانپورکے بجلی وبندوبست کو درست نہیںکیاگیاتوبڑی تحریک شروع کرنے کیلئے مجبوہوگی۔