بریلی۔ (یو این آئی) بریلی کے کینٹ علاقے میں آبکاری محکمہ کی ٹیم نے چھاپہ مارکر غیر قانونی شراب بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کرنے کا دعوی کیا ہے۔آب کاری محکمہ کے ڈپٹی کمشنر اویناش منی ترپاٹھی نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر محکمہ کی ٹیم نے کل شام ببھیا گاؤں سے منسلک کٹری میں چھاپہ مارکر غیر قانونی شراب بنانے کی فیکٹر ی پرچھاپامارا۔ٹیم نے فیکٹری سے مٹی میں دباکر چھپائے گئے ۲۰،۲۰ لیٹر کے چار پیپے، ۱۱۰؍ لیٹر خام شراب و کثیر مقدار میں لہن برآمد کیا ہے۔