سیتاپور (بھاشا)ضلع کے تھانہ گائوں علاقہ میں جہیز قتل کے معاملے میں ملزم نے بیٹے کے خسر کو مبینہ طورپر ملوث کرنے کیلئے آج اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ بھانی پور گائوں کے باشندے کیشورام نے اپنی دس سالہ بیٹی سنجو کو دھاردارہتھیار سے قتل کردیاترجمان نے بتایاکہ کیشورام ، اسی کی بیوی اوربیٹا جہیز قتل کے ایک معاملے میں ملزم ہے۔ضمانت پر رہا کیشورام نے جہیز قتل کا مقدمہ درج کرانے والے اپنے رشتہ دارپرویش کمار سے مقدمہ واپس لینے کیلئے کہاتھالیکن ان کی یہ تجویز منظورنہیں کی گئی ۔ ترجمان کے مطابق کیشو رام نے پرویش کمار کو پھنسانے کی نیت سے سنجو کا قتل کیاہے۔پولیس نے مقدمہ در درج کرنے کے بعد ملزم کی سرگرمی سے تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس نے سنجو کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔