چندوسی (نامہ نگار)ایک طرف خشک سالی تودوسری طرف ناقص بجلی بندوبست سے کاشتکار پریشان ہیں۔ بھارتیہ کسان یونین نے ایگزیکٹیوانجینئر کو عرضداشت سپرد کرتے ہوئے بجلی بندوبست کے بہتر نہ ہونے پر تحریک کا انتباہ دیا ہے۔عرضداشت میں کہاگیاہے کہ پوانسا ولاکوٹی بجلی گھر کے ذریعہ کسانوں کو صرف ایک یادوگھنٹے کی بجلی فراہم کی جاتی ہے ضلع میںخشک سالی کے سبب فصلیںبرباد ہورہی ہیں۔جس کی وجہ سے علاقہ کے کاشتکاروں اورلوگوںمیں ناراضگی ہے۔عرضداشت میں مطالبہ کیا گیا ہے پوانسابجلی گھر پر دس ایم بی اے کے ٹرانسفارمر کے بجائے پندرہ ایم بی اے کا ٹرانسفارمر لگایا جائے اورپوانسابجلی گھر کو ڈبل گروپ بجلی گھر سے منسلک کیاجائے ۔سنبھل و لکھوٹی بجلی گھر کے لئے علیحدہ لائن لگائی جائے تاکہ پوانساعلاقہ کے لوگوں کو بہترطریقے سے بجلی کی فراہمی ہوسکے۔چندوسی بجلی گھر سے نرولی فیڈررکے خستہ حالوں کو فوری اثر سے تبدیل کیاجائے اگرمذکورہ مطالبات کو تسلیم نہیں کیاگیاتو بھارتیہ کسان یونین پوانسابجلی گھر کے سامنے غیر معینہ مدت کی تحریک شروع کرنے کیلئے مجبورہوں گے عرضداشت سپرد کرنے والوںمیں کنورپال سنگ
ھ،وجیندر سنگھ یادو، ستیہ ویر سنگھ یادواوربرجیش موریہ وغیرہ شامل ہیں۔