لکھنؤ (نامہ نگار )ریلائنس ٹیلی کام کمپنی میں تعینات ایک افسر کو ایک پراپرٹی ڈیلر نے زمین دلانے کے نام پر۴۸لاکھ روپئے لے لیا ۔وہیںافسر کی کسان سے خریدی گئی زمین کو فروخت کرنے کے نام پر اس کی رجسٹری اپنے پاس رکھ لی۔صرف اتنا ہی نہیں موبائل کمپنی کے افسر کی زمین کو اپنا بتاتے ہوئے پراپرٹی کے ڈیلر نے ایک دیگر شخص کو زمین فروخت کر نے کے نام پر ۲۵لاکھ روپئے بھی ہڑپ لئے۔
اس طرح ملزم نے تقریباً ۷۳ لاکھ روپئے کی فریب دہی کی۔دونوں ہی متأثرہ نے ملزم کے خلاف ٹھاکر گنج تھانہ میں رپورٹ درج کرائی ۔پولیس نے آج ملزم پراپرٹی کے ڈیلر کو آج گرفتار کر لیا۔سی۔او چوک سرویش کمار مشرا نے بتایا ہردوئی کے اترولی کا باشندہ راجیندر پال ترپاٹھی عرف راجہ ترپاٹھی پراپرٹی ڈیلنگ کا کام کرتا ہے اور کیمپل روڈ پر رہتا ہے۔اس نے کچھ عرصہ قبل حضرت گنج نیو بیری روڈ کا باشندہ ریلائنس کمپنی میں افسر ستیہ پال دھنگس کو براون کلاں میں زمین دلانے کی بات کہی اور ان سے چیک کے ذریعہ ۴۸ لاکھ روپیہ لے لیا ۔ادھر ستیہ پال نے وہیں پر کچھ زمین ایک کاشتکار سے بھی خریدی راجہ نے ستیہ پال کو انکی زمین فروخت کرنے کی بات کہی اور زمین کی رجسٹری بھی اپنے پاس رکھ لی۔ستیہ پال نے جب اس سے زمین دلانے کی بات کہی تو راجہ زمین دلانے سے انکار کر دیا اس پر ستیہ پال نے جب اپنے ۴۸ لاکھ روپئے واپس مانگیں تو ملزم نے روپئے دینے سے انکار کر دیا وہیں ستیہ پال کی رجسٹری کو اس نے ٹھاک
ر گنج کے کیمپل روڈ کے باشندہ جبار کو دکھاتے ہوئے زمین کو اپنا بتایا۔اور پھر ان سے بھی ۲۵ لاکھ روپئے اینٹھ لئے۔دریں اثناء جبار کو معلوم ہوا کی زمین اصل میں ستیہ پال کی ہے۔ٹھگی کا شکار ہوئے ستیہ پال اور جبار نے راجہ کے خلاف ٹھاکر گنج کے تھانہ میں فریب دہی کی رپورٹ درج کرائی ۔