لکھنؤ(نامہ نگار)قیصر باغ حلقے میں شہ زوربھائیوں نے ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کردیا۔ چاقو لگنے سے نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ زخمی کو لیکر تھانے پہنچے پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے زخمی کو علاج کیلئے ٹرامہ سینٹر میں داخل کرایاجہاں نوجوان زیر علاج ہے۔ قیصر باغ کے پھول باغ کے باشندے اٹھائیس سالہ عبدالصمد کا ایک خاندانی پلاٹ ہے جس پر کچھ کرائے دار رہ رہے تھے صمد کے مامو ں واحد نے پلاٹ کرائے داروں سے خالی کرادیاتھا۔ خالی پلاٹ پڑا دیکھ کر وہیں کے رہنے والے چار شہ زور بھائی پرویز ،پپو ، شکیل اور سلیم نے کوڑا ڈالنا شروع کردیا۔ اور پلاٹ پر بھینسیں بھی باندھنے لگے۔ جب واحد نے اس بات کی مخالفت کی تو چاروں شہ زور بھائیوں نے واحد سے نازیبا حرکت کی ۔ ماموں کو بے عزت ہوتا دیکھ کر بھانجہ آگے بڑھا توپرویز نے صمد پر چاقو سے کئی وار کئے جس سے چاقو صمد کی گردن ، ہاتھ اور جسم کے کئی حصوں کو کاٹتا نکل گیا۔ صمد پرحملہ کرکے شہ زور بھائی وہاں سے فرار ہوگئے۔ صمد کو کنبے والے اسپتال لیکر پہنچے اور اسے داخل کرایا۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی جانچ کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف تح
ریر لے لی ہے۔ ماموں واحد کا کہنا ہے کہ یہ پلاٹ ان کا خاندانی ہے جس کے دستاویزات ان کے پاس ہیں۔ اس کے باوجود بھی یہ شہ زور بھائی اسے اپنا کہہ رہے ہیں۔