لکھنؤ (نامہ نگار ) منگل کی صبح سائیکل سوار کاشتکار کو تیز رفتار کار نے روند دیا۔اس کے بعد موقع پا کرفرار ہوگیا۔ کاشت کار کی موقع پر موت ہوگئی۔ راہ گیروں نے حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیتے ہوئے اس کی شناخت کرائی تو اس کے بیٹے نے اپنے والد کے طور پر شناخت کی۔ وہیں راہ گیر وں نے آدھا ادھورا کار کا نمبر لکھ پائے تھے۔ انہیں نمبروںکی بنیاد پر پولیس کار سوار کی تلاش کررہی ہے۔ فی الحال پولیس نے لاش کو طبی معائنے کے لئے بھیج دیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق برخردار پور گڑمبا کا باشندہ کاشتکار رام کمار (پچاس
) پیر کو سائیکل سے ہینڈ پائپ بنوانے ٹیڑھی پلیا گیا تھا وہاں سے واپس گھر لوٹ رہا تھا تبھی مصر پور ڈیبو واقع کرسی روڈ پر ٹیڑھی پلیا کی جانب سے آرہی تیز رفتار انڈیکو کار سوار نے رام کمار کے پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ ٹکر مارنے کے بعد کار سوار کار لیکر فرار ہوگیا۔ راہ گیروں نے کار کا نمبر دیکھ لیا لیکن پورے نمبر نہیں لکھ پائے متوفی کی اہلیہ رام پیاری کے پانچ بیٹے ہیں۔