لکھنؤ(نامہ نگار)کوئن میری نسواں اسپتال میں کل ہوئی مارپیٹ کے بعد منگل کو جونیئر ڈاکٹروں نے اضافی تحفظ کا مطالبہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر روی کانت نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبے پر غور کیاجائے گا۔ وہیں دوسری جانب خاتون ڈاکٹر نیتو سنگھ سے مارپیٹ کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کو ڈاکٹروں نے ایک بار پھر اپنی حفاظت کے سلسلہ میں سی ایم ایس ڈاکٹر جیسوار کو گھیرا ڈاکٹر جیسوار جب ان کے مطالبات کو حل نہیں کر سکیں تو دوپہر کو کوئن میری نسواں اسپتال کی سبھی جونیئر ڈاکٹروں نے وی سی دفتر پہنچ کر اپنی حفاظت کا مطالبہ کی اور تحفظ نہ ملنے پر کام نہ کرنے کی بات کہی وی سی نے سبھی خاتون ڈاکٹروں کو یقین دلایا کہ ان کی حفاظت کے وسیع بندوبست کئے جائیں گے۔