لکھنؤ۔ سعادت گنج علاقہ میں مار پیٹ کے دوران کپڑا تاجر کی موت کے معاملہ میں پولیس نے زری کے کاروباری نور بخش کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں نامزد اس کی بیوی کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
ایس پی مغرب اجے کمار مشرا نے بتایا کہ جھوائی ٹولہ کے تکیہ پیر غیب کے باشندے کپڑا تاجر گلزار کا اپنے گھر کے سامنے رہنے والے نور بخش سے چبوترے کی تعمیر کے سلسلہ میں جھگڑا ہو گیا تھا۔ اسی دوران اس کی بیوی اور دیگر لوگوں نے گلزار کی پٹائی کر دی۔ مار پیٹ کے اس واقعہ میں شدید طور سے زخمی ہونے کے سبب گلزار کی موت ہو گئی تھی۔اس معاملہ میں ملزم نور بخش اور اس کی بیوی کے خلاف سعادت گنج کوتوالی میں غیر ارادتاً قتل کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ پولیس نے اس معاملہ میں نامزد ملزم نور بخش کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کی بیوی کو ابھی تک پولیس نے گرفتار نہیں کیا ہے۔