میرٹھ (بھاشا)ضلع کے تھانہ بھاون پور علاقہ میں ایک لڑکی کو اغواکرنے کے بعد تین نوجوانوں نے اس کی اجتماعی آبروریزی کی۔
پولیس نے لڑکی کوطبی معائنہ کیلئے بھیجنے کے بعد ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے متاثرہ لڑکی کے ذریعہ دی گئی تحریر کی بنیاد پر بتایا کہ نگلاصاحب گائوں سے ۲۷؍جولائی کو کارمیں سوار تین نوجوانوں نے ایک لڑکی کو اغواکرلیاتھا۔نوجوانوں نے لڑکی کو میرٹھ کے ایک مکان میں یرغمال بناکر اس کی اجتماعی آبروریزی کی۔ نوجوان لڑکی کو گائوں کے ایک کھیت میںپھینک کر فرارہوگئے۔
ترجمان نے بتایاکہ لڑکی نے گھر پہنچنے کے بعد اہل خانہ کو پوراواقع بتایا۔
اہل خانہ عزت کی خاطر پولیس کو اطلاع دینے سے گریز کرتے رہے لیکن بعد میں اہل خانہ نے پولیس کو واردات کی اطلاع دیتے ہوئے ذاکر کالونی کے باشندے ایک نوجوان کو نامزد کرتے ہوئے تین نوجوانوں کے خلاف اجتماعی آبروریزی کا مقدمہ درج کرایا۔پولیس نے ذاکرکالونی کے اہم ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے باقی ملزمین کی سرگرمی سے تلاش کی جارہی ہے۔