بریلی(نامہ نگار)بریلی ضلع میں پولیس حراست میں ایمبولینس سے کودنے کے بعد ایک نوجوان کی موت ہوگئی ایس پی سٹی راجیوملہوترانے بتایاکہ بتھری چین پور علاقہ کی ٹرانسپورٹ نگر چوکی پولیس نے کل رات ایک کھنڈرنمامقام پر کچھ لوگوںکو ایک خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا اورانھیں گرفتارکرلیا۔مسٹرملہوترا نے بتایاکہ پولیس نے اتراکھنڈ کے باشندے اودھم سنگھ نگر کے باشندے شمشیر(۳۰) بھورا اورایک لڑکی کو گرفتارکرلیا۔
تھانہ لے جانے کیلئے موقع پر کوئی گاڑی دستیاب نہ ہونے کے سبب پولیس نے ق
ریب میںکھڑی ہوئی ایک ایمبولینس میں تینوںکو بیٹھا لیا۔سی او نے بتایاکہ تھانہ لے جاتے ہوئے شمشیر چلتی ہوئی ایمبولینس کا شیشاتوڑ کر کود گیا جس کی وجہ سے وہ شدید طورسے زخمی ہوگیا۔ شمشیر کو پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔سی او نے بتایاکہ پورے معاملے کی جانچ کا حکم دے دیا گیاہے۔