لکھنؤ۔ ۷ محرم کو بڑے امام باڑے سے برآمد ہونے والے مہندی کے جلوس کے پیش نظر ٹریفک بندوبست میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ٹریفک میں یہ تبدیلی شام چھ بجے سے جلوس کے اختتام تک نافذ رہے گی۔ ایس پی ٹریفک سبھا راج یادو نے بتایا کہ بڑے امام باڑے سے برآمد ہونے والا مہدی کا جلوس چھوٹی امام بارگاہ تک جائے گا۔ جلوس کے پیش نظر سیتاپور روڈ سے آنے والی گاڑیوں کو ڈالی گنج ریلوے کراسنگ سے ہوکر پکے پل کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا۔ گاڑیاں ڈالی گنج ریلوے کراسنگ سے کپورتھلا ، آئی ٹی ہوتے ہوئے جائیں گی۔ ہردوئی روڈ سے آنے والا ٹریفک گھنٹہ گھر کی طرف نہیں جا سکے گا ٹریفک کو میڈیکل کراسنگ سے ہوکر گزاراجائے گا۔ قیصرباغ سے پکا پل کی طرف کوئی بھی گاڑی یا اسکوٹرنہیں جا سکے گا۔ یہ گاڑیاں ڈالی گنج پل سے داہنی طرف آئی ٹی چوراہے ہوتے ہوئے جائیں گی جبکہ قیصرباغ سے ہردوئی کی طرف جانے والی گاڑیاں شاہ مینا تراہے سے بائیں جانب ہوکر گزریں گی۔ حسین آباد سے چھوٹے امام باڑے کی طرف گاڑیوں کے جانے پر پابندی رہے گی۔گاڑیاں حسین آباد تراہے سے تحسین گنج تراہے ہوکر جائیں گی۔ چوک چوراہے سے کھن کھن جی گرلس کالج سے کوئی بھی گاڑی نیبو پارک کی طرف نہیں جانے دی جائے گی۔ یہ گاڑیاں چوک چوراہے سے میڈیکل کراس ہوکر جا سکیں گی۔ پکا پل ، بڑے امام باڑے سے چھوٹے امام باڑے تک ٹریفک بند رہے گا۔