لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی نائب صدر گوپال ٹنڈن نے اپنے حامیوں کے ہمراہ سینئر لیڈروں کی قیادت میں لکھنؤ مشرقی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
سیکڑوں کارکنان ریاستی دفتر میں جمع ہوئے جہاں پر بی جے پی امیدوار کا گلپوشی کر کے خیر مقدم کیا گیا۔ بی جے پی امیدوار کا جلوس ریاستی دفتر سے شروع ہوکر حضرت گنج، میفیئر تراہا، ڈی ایم رہائش گاہ، پریس کلب ہوتے ہوئے ضلع کلکٹریٹ پہنچا۔ بی جے پی امیدوار رام گوپال ٹنڈن کی ریاستی دفتر پر مہیلا مورچہ کی جانب سے تلک اور آرتی کی گئی اور ساہو سنیما کے سامنے سابق رکن پارلیمنٹ ر
ام نرائن ساہو نے پرچہ نامزدگی کے جلوس پر پھولوں کی بارش کر کے خیر مقدم کیا۔