لکھنؤ(بیورو)ریاستی طب وصحت خدمات کیلئے پبلک سروس کمیشن اترپر دیش کے ذ ریعہ منتخب ۲۸۶۸ میڈیکل افسر جلد ہی اپنی خدمات فراہم کرنے لگیں گے۔ نو منتخب ڈاکٹروں کے ذریعہ قلمدان سنبھالنے کے بعد ریاست کے دیہی اور دیگر دور دراز کے علاقوں میں عوام کو بہتر طبی خدمات ملنے لگے گی۔
یہ اطلاع آج یہاں دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی فراہمی بڑھانے کیلئے بیحد سنجیدہ ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ غریب اور کمزور طبقے کے لوگ علاج کیلئے سرکاری صحت خدمات پر منحصر ہیں۔
اس کے مد نظر سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے۔وزیراعلیٰ کے اس عزائم کے ضمن میں ریاستی حکومت کے ذریعہ موثر کارروائی کی جارہی ہے ۔ اس کے تحت جہاں ایک طرف ڈاکٹروں کے خالی عہدوں پر تعیناتی کیلئے اولیت پر کارروائی کی جارہی ہے ۔ وہیں دوسری طرف سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں میں اضافہ بھی کرایا گیا ہے