لکھنؤ(بیورو)اترپردیش کے چیف سکریٹری آلوک رنجن کی صدارت میں آج ان کے دفتر کے میٹنگ ہال میں لکھنؤ میٹرو ریل کا رپوریشن کے بو رڈ کی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا ۔ میٹنگ میں حکومت کے احکام کے ضمن میں ایل ۔ ایم ۔ آر ۔ سی کے نو منتخب منیجنگ ڈائریکٹر کما ر کیشو کی تقرری کو منظوری دی گئی ۔ ساتھ ہی ایل ایم آر سی میں تعینا ت کیے جانے والے ڈائریکٹر (works and infrastructure) ، ڈائریکٹر (Rollingstock and system) اور ڈائریکٹر (Finance) کی تقرری کیلئے سلکشن کمیٹی میں ڈاکٹر ای ۔ سری دھرن کو خصو صی ممبر کے طور پر شامل کیا ۔ میٹنگ میں پر نسپل سکریٹری شہری منصو بہ بندی اور رہا ئش ، سدا کا نت ، سکریٹری محکمہ مالیا ت مکیش متل سمیت دیگر سینئر محکمہ جا تی افسران موجو تھے۔