ًنئی دہلی ۔ اقتصادی اعداد وشمار ، غیرملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے رخ ، ڈالر کے مقابلے روپئے کا اتار چڑھائو اور ایس بی آئی جیسی بڑی کمپنیوں کے نتائج سے کم کاروباری سیشن والے ہفتے میں بازار کی سمت طے ہوگی ۔ ستمبر کے لئے صنعتی پیداوار کے اعداد وشمار کا اعلان منگل کو کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ سی پی آئی پر مبنی اکتوبر ماہ کیلئے شرح نمو کے اعداد وشمار کا اعلان منگل کو کیا جائے گا ۔جبکہ ڈبلیو پی آئی پر مبنی یہ اعداد وشمار جمعہ کو آئیں گے ۔ اس ہفتے این ایچ پی سی ، ریلائنس پاور ، ہنڈالکو انڈسٹریز ، ریلائنس کمیونیکشن ، ٹاٹا گلوبل بریوریجز، سن فارما سیوٹکل ، سپلا ، کول انڈیا ، مہندرا اینڈ مہندرا ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، ٹا ٹا اسٹیل ، ٹا ٹا پاور اور جے پرکاش ایسو سی ایٹس جیسی بڑی کمپنیوں کے نتیجے آئیں گے ۔
بونانزا پورٹ فولیو لمٹیڈ کے سینئر نائب صدر راکیش گویل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اشاروں اور ملک کے اندر سیاسی پس منظر کاروبار کے رخ کا تعین کریں گے ۔ اس ہفتے نزد مستقبل میں نفٹی کیلئے ۶۰۸۰ کی پوائنٹ فیصلہ کن ہوگی اور اس سطح سے نیچے اسے فروخت دبائو کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اس ماہ ابھی تک ہندوستانی شیئر بازار میں تقریبا تین ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔
اس درمیان ایک ہفتہ کی ہڑتال کے باوجود امریکی معیشت میں اکتوبر ماہ کے دوران ۲۰۴۰۰۰ نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے جو دنیا کی اس سب سے بڑی معیشت میں اصلاح کو ظاہر کرتا ہے ۔ گزشتہ ہفتہ ممبئی شیئر بازار کا سینسکس ۵۳۱ پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ ۱۵ء۲۰۶۶۶ پوائنٹ پر آگیا ۔