نیویارک۔ماریا شاراپووا نے الیک جیندرا ڈلگیرو کو تین سیٹوں میں ہرا کر امریکی اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا جبکہ مرد طبقے میں امریکیوں کا اپنے گھریلو گرینڈسلیم میں شرمناک کارکردگی رہی۔ اس سال فرانسیسی اوپن جیتنے والی شاراپووا نے رومانیہ کی 95 ویں ترجیح حاصل الیک جیندرا کو 4۔ 6، 6۔ 3، 6۔ 2 سے شکست دی۔ مرد طبقے میں امریکہ کے اسٹیو جانسن اور ریان ہیریسن پہلے ہی دور میں باہر ہو گئے۔ اس کے معنی ہیں کہ دوسرے دور میں امریکہ کے تین کھلاڑی بچے ہیں جو امریکی اوپن میں ان کی سب سے خراب کارکردگی ہے۔ امریکہ کے نمبر ایک کھلاڑی 13 ویں ترجیح حاصل جان اسنیر، سیم کووری اور وائلڈ کارڈیافتہ ٹم دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔خاتون طبقے میں امریکہ کی وینس ولیمز نے ٹمکیا باسجی کو 6 ۔ 6۔ 4 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ چوتھی سیڈ پولینڈ کی ایگنیسکا ریڈواسکا کو چین کی فینگ شا نے 6۔ 3، 6۔ 4 سے ہرا کر بڑا الٹ پھیر کر دیا۔ دنیا کی دوسرے ن
مبر کی کھلاڑی سمونا ہالیپ نے سلوواکیہ کی کانا سیپیلووا کو 6۔ 2، 6 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ چھٹی سیڈ جرمن کھلاڑی ایجیلین نے روس کی اعلی ترجیح اوتسیوا کو 6۔ 2، 6۔ 4 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔مرد طبقے میں چھٹی سیڈ جمہوریہ چیک کے تھامس برڈچ نے آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ کو 6 ۔3، 6۔ 4، 6۔ 3 سے شکست دی۔ساتویں ترجیح حاصل بلغاریہ کے گرگور دمتروو نے امریکی وائلڈ کارڈیافتہ ریان کو 6۔ 2، 7۔ 6، 6۔ 2 سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے اروگوے کے پابلو کیوواس کو 6۔ 3، 6۔ 7، 4۔ 6، 6۔ 2، 7۔ 6 سے شکست دی۔ ومبلڈن کوارٹر فائنل کھیل چکے کروشیا کے مارن سلچ نے اگلے دور میں داخلہ حاصل کر لیا جب سائیپرس کے مارکوس بگداتس نے ایڑی کی چوٹ کی وجہ سے کورٹ چھوڑ دیا۔ اس وقت سلچ 6۔ 3، 3 سے آگے تھے۔