نیویارک۔گزشتہ چمپئن لینڈر پیس اور راڈیک اسٹیپانیک کی جوڑی امریکی اوپن مرد ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ ثانیہ مرزا نے بھی خواتین ڈبلز اور مخلوط ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ پیس اور اسٹیپانیک کی چھٹی سیڈ جوڑی نے اٹلی کے سمون بولیلی اور فوگننی کو 7۔ 6، 6۔ 2 سے شکست دی۔اب ان کا سامنا تائی پے کے این سن لو اور چیک جمہوریہ کے جر ویسیلی سے ہوگا۔ مکسڈ ڈبلز میں ثانیہ مرزا اور برونو سوریس کی ٹاپ سیڈ جوڑی نے امریکہ کے ٹورناڈو ایلشیا بلیک اور ارنیسٹو ایسکوبیڈو کو 6۔ 2، 3۔ 6، 10۔ 5 سے شکست دی۔اس سے پہلے ثانیہ اور کارا بلیک کی تیسری ترجیح حاصل جوڑی نے خواتین ڈبلز میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا اور کرسٹینا پلسکووا کو 6۔ 3، 6۔ 0 سے شکست دی۔