نئی دہلی (وارتا) کمپیوٹر ڈاٹا کا ذخیرہ کرنے والے آلات بنانے والی کمپنی سی گیٹ تکنیکی پی ایل سی نے آٹھ ٹی بی کا ذخیرہ کرنے والی ہارڈڈسک ڈرائیو پیش کی ہے۔ اس سلسلے میں سی گیٹ کے مارکیٹنگ نائب صدر اسکاٹ ہوم نے کہا کہ ہماری دنیازیادہ موبائل ہوتی جارہی ہے اور اب ہم ڈاٹا تیار کرنے اور اس کے ذخیرہ کے لئے جن آلات کا
استعمال کرتے ہیں ان کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
سی گیٹ اس چیلینج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے اور اسی کے تحت اس نے دنیا کی پہلی آٹھ ٹی بی ایچ ڈی ڈی پیش کی ہے۔ جو اعلیٰ صلاحیت والے ڈاٹاکو ذخیرہ کرنے کے مسئلے کا بہتر حل ہے۔ ہارڈڈسک ڈرائیو کے لئے آئی ڈی سی کے نائب صدر ریسرچ آن رڈننگ نے کہا کہ عوامی اور نجی ڈاٹا سینٹر کثیر مقدار میں ڈاٹا کو بہتر طریقے سے ذخیرہ کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ سی گیٹ کی نئی آٹھ ٹی بی ایچ ڈی ڈی اطلاعاتی ٹکنالوجی کے متظمین کو ڈاٹا سینٹر میں اسٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کے لئے ایک نیا متبادل مہیا کرتی ہے اور صارفین کو کفایتی طور پر ڈاٹا جمع کر نے میں مددگار ہے۔ کیلور سیف میں ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے سینئر نائب صدر ٹام شرلے نے کہا کہ کوئیلر سے ایک بار پھر سی گیٹ کے ساتھ شراکت کر کے کافی پرجوش ہے۔ اس وقت ہارڈڈرائیو کو منتخب صارفین تک ہی فراہم کرائی جارہی ہے۔ آئندہ سہ ماہی میں یہ بڑے پیمانے پر دستیاب ہوگی۔