نئی دہلی (بھاشا)قومی راجدھانی اور آس پاس کے علاقوں میں سی این جی کی فراہمی رنے والی اندر پرستھ گیس لمیٹیڈ(آئی جی ایل) کی اور سٹی گیس کمپنیوں میں حصہ داری خریدنا چاہتی ہے۔
کمپنی تحویل کے ذریعہ نئے حلقوں اپنی توسیع کرنا چاہتی ہے کمپنی کے ایک افسر نے بتایا کہ کمپنی اپنی نقدی کے سرکولیشن بڑھنے کے لئے تحویلات کے ذریعہ اضافے کے مواقع تلاش کررہی ہے۔ آئی جی ایل نے جون میں کانپورکی سینڑل یوپی گیس لمیٹیڈ (سی یو جی ایل) میں ۵۰ فیصد حصہ داری تقریباً۷۰ کروڑ روپئے میں خریدی تھی۔ گیل انڈیا لمیٹیڈ اور بھارت پٹرولیم کارپوریشن ( بی پی سی ایل) کی مشترکہ کمپنی سی یوجی ایل کے ذریعہ آئی جی ایل کو اتر پردیش کے کانپور اوربریلی کے بازار میںداخلہ مل جائے گا۔
اسی ماہ آئی جی ایل نے مہاراشٹر نیچورل گیس لمٹیڈ میں ۵۰ فیصد حصہ داری کی ۱۹۰کروڑ روپئے میں تحویل حاصل کی ہے۔ مہاراشٹر نیچورل گین پونے میں گاڑیوں کیلئے سی این جی اور گھروں میں پائپ کے ذریعہ گھریلو کھانا بنانے کی گیس سپلائی کرتی ہے۔