نئی دہلی ۔ریزرو بینک آف انڈیا نے عوام کو سنٹرل بینک اور گورنر رگھو رام راجن کے نام سے بھیجے جانے والے جعلی ای میل سے ہوشیار رہنے کوکہا ہے اس طرح کے ای میل سے لوگوں کو غیر معمولی فائدہ پہونچانے کا وعدہ کیاجاتا ہے ۔ ریزرو بینک نے کہا ہے کہ وہ اس طرح کے ای میل نہیں بھیجتا ۔ کچھ ماہ قبل ریزرو بینک کے سابق گورنر ڈی سبا رائو کے نام سے بھی اسی طرح کے ای میل بھیجنے کے معاملے سامنے آئے تھے اس میں میل حاصل کرنے والے کے کھاتے میں ۲ء۱ کروڑ ڈالر منتقل کرنے کا سبز باغ دکھایاگیا تھا ۔ ریزرو بینک نے کہا ہے کہ اس کے یہاں سے اس طرح کے ای میل نہیں بھیجے جاتے ۔ ریزرو بینک کے گورنر کے نام سے بھیجے گئے ای میلس میں اونچے ریٹرن یا جیک پاٹ کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ سنٹرل بینک کے ترجمان نے اس سلسلے میں دریافت کئے جانے پر کہا کہ ریزرو بینک اپنی ویب سائٹ اور دیگر ذرائع سے جعلی ای میل کے بارے میں مستقل طور پر بیداری مہم چلاتا رہتا ہے ۔