دیوریا (وارتا)۔ دیوریا کے رودر پورعلاقے میں پولیس نے غیر قانونی طور پرشراب بنانے کی ایک فیکٹری کاانکشاف کرتے ہوئے کثیر مقدار میں شراب اورآلات برآمد کئے ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق مخبر کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے آج صبح چھتہی گائوںمیں چھاپہ مار کر غیر قانونی طریقے سے شراب بنانے کی ایک فیکٹری کاانکشاف کیا ہے ۔ پولیس نے فیکٹری سے ۹۰لیٹر شراب ، ۵کنتل لحن اورشراب بنانے کے کام میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کئے۔ اس دوران فیکٹری کا مالک اجے نشاد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔