لکھنؤ(نامہ نگار) ۔مسافروںکو نشیلی اشیا کھلا کر لوٹ پاٹ کرنے والے دوبدمعاشوں کو گذشتہ شب بنتھرا پولیس نے گرفتارکیا۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک طمنچہ ، دوموبائل فون اور اسمیک برآمد کی ہے ۔ پکڑا گیا ایک ملزم انائو ضلع کاہسٹری شیٹر ہے ۔سی اوکرشنا نگر ہریندرکمار نے بتایاکہ بنتھرا پولیس نے گذشتہ شب کٹیابغیا کے نزدیک سے دومشتبہ لوگوںکو پکڑا ۔
تلاشی کے دوران ان کے پاس سے ایک طمنچہ ، تیس گرام اسمیک اور دوموبائل
فون برآمد کئے ۔ پوچھ گچھ میں پکڑے گئے بدمعاشوںنے اپنا نام کانپور شہر کاباشندہ راجو اور انائو کاباشندہ امر ناتھ بتایا ۔
دونوںنے بتایا کہ وہ لوگ اکثر لوگوںکو اپنی گاڑی میںبیٹھ کر ان کونشیلی اشیاء دے دیا کرتے تھے اس کے بعد ملزمین مسافروںسے لوٹ پاٹ کرتے تھے۔ بدمعاشوںنے گذشتہ دو جولائی کو تیلی باغ کے پاس ایک شخص کو بچھراواں جانے کیلئے اپنی گاڑی میں بٹھایا تھا۔ اس کے بعد اس کو نشیلی اشیاء کھلا کر نقدی ، بندوق اور موبائل فون لوٹ لیا تھا۔ ملزمین نے لوٹی گئی بندوق کوراستے میں کہیں پھینک دیا تھا اس کے علاوہ گذشتہ جون میں ملزمین نے ایک ٹریکٹر میں لوگوںکو بٹھا کرلے جارہے تھے راستے میں ٹریکٹر سوار لوگوں کو زہریلی اشیاء دے دی اور لوٹ پاٹ کی تھی۔
اس واردات میں ایک شخص کی علاج کے دوران موت ہو گئی تھی ۔ ملزمین نے اس کے علاوہ سیتاپور اور بارہ بنکی شاہراہ پر بھی کئی وارداتوںکوانجام دینے کی بات قبول کی ہے۔ ملزم امر ناتھ انائو کے اجگین تھانے کاہسٹری شیٹر ہے ۔