لکھنؤ(نامہ نگار) ۔گھریلوتناز ع کولے کرشوہر سے ہوئی کہاسنی سے ناراض بیوی نے خود کشی کرنے کاقدم اٹھا لیا۔ بیوی غصہ میں گومتی نگر واقع فلائی اوور پرجاکر کودنے کی کوشش کی ۔لیکن موقع سے موجود وہاں پرلوگوںنے اسے کودنے سے روک لیا۔ کچھ دیر میں موقع پردونوںکنبے کے لوگ پہنچ گئے اور خاتون کوسمجھا بجھا کر واپس لے آئے۔ وکاس نگر کے باشندہ موبائل اسٹور ملازم ساجد کی بیوی اسماء سے
کسی بات کو سبب کہا سنی ہو گئی ۔ غصہ میں آکر اسماء نے اپنی جان دینے کافیصلہ کرلیا اورفلائی اوور سے کودنے کیلئے گھر سے نکل پڑی ۔ اسماء کے پیچھے اس کے شوہر اور اسسرال والے بھی دوڑ پڑے۔
اطلاع مائیکے والوں کوبھی دے دی گئی ۔ اسماء نے نشاط گنج پل پرپہنچ کرجیسے ہی کودنے کی کوشش کی تبھی وہاں پرموجود آس پاس کے لوگوںنے اسے روک لیا۔بتایا جارہا ہے کہ کچھ ہی دیر میںاسماء کے مائیکے والے بھی آگئے۔ دونوں لوگوںنے اسماء کوسمجھایا اور ایساکرنے سے منع کیا۔مائیکے والوںنے کسی پرکوئی الزام نہیں لگایا ہے ۔