پیرس: ہالی ووڈ کے معروف جوڑے انجلینا جولی اور بریڈ پِٹ 9 برس ساتھ گزارنے کے بعد بالآخررشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے انجلینا جولی اور بریڈ پِٹ کی شادی کی تقریب فرانس کے ایک گاؤں کورانس کے ایک چھوٹے سے گرجا گھر میں منعقد کی گئی تھی اس سے قبل انہوں نے کیلی فورنیا کے ایک مقامی جج سے شادی کا سرٹیفیکٹ حاصل کیا جو باقاعدہ شادی کروانے کے لئے فرانس پہنچے۔ اس موقع پر اداکار جوڑے کے تمام بچوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ ابتدا میں جوڑے نے اس شادی کو خفیہ رکھا تھا تاہم گزشتہ روز نوبیاہتا جوڑے کے ترجمان نے ان کی شادی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔واضح رہے کہ انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ 2005 میں ایکشن فلم ’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے۔ تب سے ہی وہ اکٹھے رہ رہے تھے اور اس جوڑے کے 6 بچے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رشتٓ ازدوج میں منسلک ہو گئے ہیں۔50 سالہ بریڈ پِٹ اور 39 سالہ اینجلینا جولی سنیچر کو فرانس میں رشتٓ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے بعد ان کی شادی کے بارے میں کئی سالوں سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا۔یہ شادی میاوا کے قلعے میں واقع ایک چھوٹے سے چرچ میں ایک سادہ سی تقریب میں ہوئی جس میں چند قریبی دوستوں اور احباب نے شرکت کی۔مشہور فلمی جوڑے کے تمام بچوں نے بھی اس شادی کی تقریب میں شرکت کی۔اینجلینا جولی ان دنوں خواتین کے خلاف جنسی جرائم کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں۔اینجلینا جولی شادی کے لیے چرچ میں اپنے لے پالک بیٹوں 13 سالہ میڈوکس اور دس سالہ پیکس کے ساتھ داخل ہوئیں جبکہ ان کی بیٹیوں نو سالہ زارا، چھ سالہ ویوین نے اْن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔جوڑے کے ترجمان نے بتایا کہ باقی بچوں میں سے آٹھ سالہ شائلو اور چھ سالہ نوکس انگوٹھی اٹھانے والے بنے۔دونوں نے اس شادی کا لائسنس کیلی فورنیا کے ایک جج سے پہلے ہی لے لیا تھا جو خصوصی طور پر سفر کر کے فرانس پہنچے تھے۔جنوبی فرانس میں واقع میاوا کا قلعہ 2008 کے بعد سے دونوں کا دوسرا گھر ہے۔بریڈ پِٹ اس سے قبل فلم سٹار جینفر انیسٹن سے شادی کر چکے ہیں، جبکہ اینجلینا جولی کی اس سے قبل جونی لی ملر اور بلی بوب تھورنٹن سے شادیاں ہو چکی ہیں۔ دونوں کے تعلقات کا آغاز اپریل 2012 میں فلم ’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ کے دوران شروع ہوا جس میں دونوں نے کام کیا تھا۔مالٹا ٹائمز اخبار کے مطابق جوڑا آج کل سمندر کے کنارے ایک فلم کی عکس بندی میں مصروف ہے جو ’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ کے بعد ان کی ایک ساتھ پہلی مشترکہ فلم ہے۔اس فلم کا سکرپٹ اینجلینا جولی نے لکھا ہے جس کی ہدایات بھی وہ خود ہی دے رہی ہیں۔