مصر کی فوج پہلے اور سعودی عرب دوسرے نمبر ہے
عرب ممالک کی دفاعی صلاحیت اور مسلح افواج کی کارکردگی سے متعلق رپورٹس میڈیا پر آتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں عسکری امور پر نظر رکھنے والے ویب پورٹل ‘گلوبل فائر پاور’ نے سنہ 2014ء کی عرب ممالک کی 10 طاقتور ترین افواج پر روشنی ڈالی ہے۔
رپورٹ میں ان عرب ملکوں کی مجموعی آبادی کے تناظر میں لڑاکا فوج کی تعداد، اسلحہ،
دفاعی سازو سامان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں سعودی عرب کو عرب دنیا کا دفاعی اعتبار سے دوسرا طاقتور ترین ملک قرار دیتے ہوئے سعودی فوج کو بہترین پیشہ وارانہ فوج کا درجہ دیا گیا ہے۔
ذیل میں ان دس ممالک کی دفاعی اور فوجی صلاحیت کا مختصر خاکہ پیش ہے
1:۔ مصر
دفاعی اعتبار سے مصر کی مسلح افواج کو دنیا کی 13 ویں اور عرب دنیا کی پہلی بہترین فوج کا درجہ حاصل ہے۔
مسلح افواج میں شامل باضابطہ فوجیوں کی تعداد چار لاکھ 68 ہزار
ریزرو فوج چار لاکھ 79 ہزار
35 ملین افراد میں فوجی خدمات انجام دینے کی صلاحیت
ٹینکوں کی تعداد 4487
بکتر بند گاڑیاں 9646
جنگی طیارے 863
جنگی ہیلی کاپٹر 200
نیوی کٹس 221
بحری بیڑا کوئی نہیں
آبدوزیں 4
دفاعی بجٹ 4.1 ارب ڈالر
2:۔ سعودی عرب
سعودی عرب مصر کے بعد عرب دنیا کی دوسری بڑی اور پوری دنیا کی 25 بڑی فوج رکھتا ہے۔
سعودی عرب کی مجموعی آبادی 28 ملین
مسلح افواج کی تعداد دو لاکھ 33 ہزار
ریزرو فوج 25 ہزار
فوجی صلاحیت کے حامل افراد کی تعداد 13 ہزار
ٹینک 1909
بکتر بند گاڑیاں 4890
جنگی طیارے977
جنگی ہیلی کاپٹر 368
بحری دستے 23
بحری بیڑہ کوئی نہیں
آبدوز کوئی نہیں
3:۔ شام
عرب ممالک کی مسلح افواج میں شام تیسرے اور عالمی سطح پر 26 ویں نمبر پر ہے۔
کل آبادی 8. 20 ملین نفوس پرمشتمل ہے
باضابطہ فوج کی تعداد تین لاکھ چار ہزار
زیررو فوج 04 لاکھ 50 ہزار
عسکری خدمات انجام دینے کی صلاحیت کے حامل افراد کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار
ٹینک 4150
بکتر بند گاڑیاں 7940
جنگی طیارے 695
جنگی ہیلی کاپٹر 176
بحریہ کے دفاعی آلات 41
بحری بیڑہ کوئی نہیں
آبدوز کوئی نہیں
دفاعی بجٹ سالانہ اڑھائی ارب ڈالر
4:۔ الجزائر
الجزائر عرب ممالک میں فوجی صلاحیت میں چوتھے اور عالمی سطح پر 31 نمبر پر ہے
کل آبادی 37.3 ملین افراد پر مشتمل
فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار
زیررو فوج ایک لاکھ 50 ہزار
فوج میں خدمات انجام دینے کی صلاحیت 18 ملین
ٹینکوں کی تعداد 1059
بکتر بند گاڑیاں 1800
جنگی طیارے 409
جنگی ہیلی کاپٹر 136
بحریہ کے دفاعی آلات 29
آبدوزیں 3
بحری بیڑہ کوئی نہیں
کل دفاعی بجٹ 8 اعشاریہ ایک ارب ڈالر
5:۔ متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات عرب دنیا کی پانچویں بڑی فوج اور عالمی سطح پر 42 دفاعی طاقت سمجھا جاتا ہے۔
مجموعی آبادی 7.8 ملین نفوس
باضابطہ فوج کی تعداد 67 ہزار
ریزرو فوج۔ کوئی نہیں
عسکری خدمات انجام دینے والوں کی تعداد 30 لاکھ
ٹینک 545
بکتر بند گاڑیاں 1540
جنگی طیارے457
جنگی ہیلی کاپٹر 140
بحری اجزاء 70
آبدوز کوئی نہیں
کل دفاعی بجٹ 15.2ارب ڈالر
6:۔ یمن
داخلی شورش کے باوجود یمن عرب ممالک میں دفاعی اعتبار سے چھٹی بڑی طاقت ہے اور عالمی سطح پر اسے 45 واں درجہ حاصل ہے۔
کل آبادی 24.7 ملین افراد پر مشتمل
باقاعدہ جنگجو فوجیوں کی تعداد چار لاکھ ایک ہزار
ریزرو فوج 04 لاکھ 50 ہزار
فوج میں خدمات انجام دینے والوں کی صلاحیت 8 اعشاریہ ایک ملین
ٹینکوں کی تعداد 106
بکتر بند گاڑیاں 600
جنگی طیارے 362
جنگی ہیلی کاپٹر 94
بحریہ کے یونٹس 33
بحری بیڑا کوئی نہیں
آبدوز کوئی نہیں
سالانہ دفاعی بجٹ ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر
7:۔ اردن
کل آبادی 6.5 ملین
باقاعدہ فوج کی تعداد ایک لاکھ
ریزرو فوج 65 ہزار
عسکری خدمات انجام دینے والی آباد کی تعداد 28 لاکھ
ٹینکوں کی تعداد 1048
بکتر بند گاڑیاں 2881
جنگی طیارے 324
جنگی ہیلی کاپٹر 118
بحریہ کے اجزاء 39
بحری بیڑہ اور آبدوز کوئی نہیں
سالانہ دفاعی بجٹ ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر
8:ٌ۔ عراق
ماضی میں عراق دنیا کی پانچویں اور عرب ممالک کی پہلی بڑی دفاعی طاقت تھا لیکن اب یہ عرب ممالک کی آٹھویں اور دنیا کی 68 ویں فوجی طاقت ہے۔
کل آبادی 32 ملین افراد
فوج میں شامل دو لاکھ 76 ہزار
ریزرو فوج تین لاکھ 42 ہزار
عسکری خدمات انجام دینے کی صلاحیت کی حامل آبادی 13 ملین
ٹینک 396
بکتر بند گاڑیاں 2643
جنگی طیارے 278
جنگی ہیلی کاپٹر 129
بحریہ کے یونٹس 88
بحری بیڑا اور آبدوز کوئی نہیں
سالانہ دفاعی میزانیہ ساڑھے پانچ ارب ڈالر
9:۔ سلطنت آف عمان
خلیجی ریاست عمان عرب ممالک کی نویں دفاعی طاقت ہے اور عالمی سطح پر اسے 69 واں درجہ حاصل ہے۔
کل آبادی 3.1 ملین
فوج میں شامل افراد کی تعداد 62 ہزار
ریزرو فوج 20 ہزار
عسکری خدمات انجام دینے والوں کی تعداد 14 لاکھ
ٹینکوں کی تعداد 215
بکتر بند گاڑیاں 1040
جنگی طیارے 101
جنگی ہیلی کاپٹر 42
بحریہ کے یونٹس 8
بحری بیڑا اور آبدوز کوئی نہیں
سالانہ دفاعی بجٹ 67 ارب ڈالر
10:۔ کویت
کویت عرب ممالک میں دسویں دفاعی طاقت اور 74 ویں عالمی فوجی صلاحیت کا حامل ملک ہے
اس کی کل آبادی 28 لاکھ نفوس پر مشمتل ہے
فوج میں شامل افراد کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار
ریزرو فوج کوئی نہیں
عسکری خدمات کی عوامی صلاحیت 13 لاکھ
ٹینک 368
بکتر بند گاڑیاں 932
جنگی طیارے 108
جنگی ہیلی کاپٹر 44
بحریہ کے یونٹس 44
بحری بیڑا اور آبدوز کوئی نہیں
کل سالانہ دفاعی بجٹ پانچ اعشاریہ ایک ارب ڈالر