دامبولا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلاگیا ونڈے سیریز کا آخری مقابلہ آج سری لنکانے تیزگیندبازوں کے دم پر سات وکٹ سے جیت لیا۔اور پاکستان کو تین میچوں کی ونڈے سیریز میں دوایک سے شکست دے کر ونڈے سیریز اپنے نام کرلی ۔سری لنکا کی جانب سے تیزگیندباز تھسارا پریرا کے 34 رن پر چار وکٹ کی بدولت آج یہاں تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستانی ٹیم کو 102 رن پر سمیٹ دیاتھا۔دلشان نے سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ پچاس ر ن بنائے۔جبکہ اس سے پہلے پاکستان کیلئے فواد عالم ناٹ آئوت 38 رن بنا کر ٹاپ رنز بنانے وال
ے رہے۔
آٹھ بلے باز ڈبل پوائنٹس کے اسکور تک بھی نہیں پہنچ سکے جس سے پاکستانی ٹیم 32.1 اوور میں ہی آؤٹ ہوگئی۔دونوں ٹیمیں ابھی تک سیریز میں برابر تھیں۔یہ پاکستان کا سری لنکائی سرزمین پر سب سے کم ایک روزہ اسکور ہے، وہ 2003 میں اسی میدان پر نیوزی لینڈ کے خلاف 116 رن پر سمٹ گئی تھی۔ میچ کے دوران بارش کی وجہ سے ایک گھنٹے کی رکاوٹ بھی ہوئی جس کے بعد پاکستانی ٹیم 26 ویں اوور تک 81 رن پر آٹھ وکٹ گنواکر جوجھ رہی تھی۔بارش کے بعد امپائروں کو میچ 48 ۔48 اوور کرنا پڑا۔
پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن اوپنر شرجیل خان کے تیسرے اوور میں دھمکا پرساد کی گیند پر دوسری سلپ میں کیچ آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم جھٹکوں سے نہیں نکل سکی۔ کل شیکھرا کی جگہ شامل ہوئے پرساد نے پھر احمد شہزاد کو مڈ آن پر کیچ کرایا جس سے پاکستان کا اسکور دو وکٹ پر 14 رن ہو گیا۔ تیسرا وکٹ بھی اسی اسکور پر گرا، لستھ ملنگا نے محمد حفیظ کو ایل بی ڈبلو آؤٹ کیا۔ 19 ویں اوور تک پاکستان نے 55 رن پر پانچ وکٹ گنوا دیئے۔کپتان مصباح الحق 18 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔عمر اکمل 07 پریرا کی گیند کا شکار بنے۔پاکستان نے اگلے تین وکٹ 11 گیند کے اندر گنوا دئے، جس میں بگ ہٹر شاہد آفریدی کا وکٹ بھی شامل تھا جو پرسنا کی گیند پر پوائنٹ پر کیچ دے بیٹھے۔پاکستان نے ہمبنٹوٹا میں پہلا ون ڈے میچ چار وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ سری لنکا نے دوسرے میچ میں 77 رن کی جیت سے سیریز برابر کی تھی۔