نئی دہلی (بھاشا) عوامی زمرے کے تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن (او این جی سی)بحرئے عرب واقع تاپتی دمن علاقے سے جولائی ۲۰۱۶ تک قدرتی گیس پیداوار بڑھانے کیلئے ۵۲۱۹ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ او این جی کے گروپ آف ڈائریکٹرس نے کل سرمایہ کاری کی تجویز کو منظوری دیدی۔ کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے دمن کہ ترقیاتی پروجیکٹ میں ۵۲۱۹ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے بحرئے عرب میں تاپتی دمن بلاک سے قدرتی گیس وغیرہ کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔ مذکورہ پروجیکٹ دمن کے ساحل ۹۰سے ۱۰۰ کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے اس میں سی ۲۴علاقے کی مزید ترقی اور بی ۱۲سرحدی علاقے سے پیداوار اور اس کی فروخت شروع کیا جانا شامل ہے۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ جولائی ۲۰۱۶ تک یہاں سے پیداوار شروع ہوسکتی ہے۔ یہاں سے یومیہ ۵ء۸۳مربع میٹر گیس اور ۹۲۸۶ بیرل کا ذخیرہ کیا جاسکتاہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ۳۵۔۲۰۳۴ تک گیس کی کل پیداوار ۶۷ء۲۷؍ارب مربع میٹر اور ذخیرہ ۱ء۵۰ لاکھ مربع میٹر رہنے کااندازہ ہے۔