ممبئی: بالی وڈ اداکار پری نیتی چوپڑا کوریو گرافر شکتی موہن کی مداح نکلیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یوں تو بڑی بڑی فلمی شخصیات کوریو گرافر شکتی موہن کی مداح ہیں تاہم ان میں ایک اور نام کا بھی اضافہ ہو گیا ہے، اداکارہ پری نیتی نے حال میں ٹی وی پروگرام ”جھلک دکھلا جا” کے سیزن 8 میں نہ صرف اپنی نئی فلم ”دعوت عشق” کی تشہیر کی بلکہ کوریو گرافر شکتی موہن کے رقص کی تعریف بھی کی ان کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی گانا ”آرے پریتم” ٹی وی کے چینل پر آتا ہے وہ چینل کو بدلتی نہیں ہیں اوراس پورے گانے میں رقص کو غور و شوق سے دیکھتی رہتی ہیں۔ پری نیتی کی تعریف کے ردعمل میں شکتی موہن نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ نوجوان پری نیتی بھی ان کے رقص کے شوق کو دیکھتی ہیں۔ یہ ان کیلئے خوشگواراحساس ہے۔ فلم ”دعوت عشق” جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔