لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ریاست کی گیارہ اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی انتخابات کی تشہیر نہیں کریں گے۔ کانگریس کے خزانچی موتی لال بورانے جمعہ کو پارٹی کے تشہیر کرنے والوں کی فہرست جاری کی۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان وریندر مدان نے بتایا کہ ریاستی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں نمائندہ تشہیر کرنے والوں کا پروگرام جلد ہی جاری کیا جائے گا۔ اہم تشہیر کرنے والوں کے طور پر کانگریس کے جنرل سکریٹری و ریاستی انچارج مدھو سودن مستری ، سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی، بینی پرساد ورما، موتی لال بورا، جناردن دیویدی، غلام نبی آزاد، دگوجے سنگھ، ڈاکٹر نرمل کھتری، پردیپ ماتھر ، ڈاکٹر عمار رضوی، ڈاکٹر سنجے سنگھ، سلمان خور
شید ، شری پرکاش جیسوال، بھوپیندر سنگھ ہڈا، اویناش پانڈے ، پرمود تیواری، ڈاکٹر ریتا بہوگناجوشی، نصیب پٹھان، رام کرشن دیویدی، سنجے کپور، شیو راج جیون بالمیکی، راجہ رام پال، پی ایل پنیا ،آر پی این سنگھ، جتن پرساد، راجیو شکلا، راج ببر، پردیپ جین، سچن پائلٹ، بیگم نور بانو ، نغمہ سمیت دیگر عہدیداران شامل ہیں۔ خصوصی تشہیر ضمنی انتخاب والے علاقوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں جلسوں کو خطاب کرکے پارٹی کی حمایت میں تشہیر کریں گے۔
آسرا اسکیم میں ۲۵ فیصدی رقم خرچ کرنے کی منظوری
لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ کابینہ نے آسرا اسکیم کے تحت ان سیٹو رہائش گاہ کی تعمیر اور فی رہائش گاہ لاگت کی پچیس فیصدی رقم تعمیر کے کاموں کیلئے اسی اسکیم میں منظور کئے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ واضح ہو کہ شہری غریبوں کی رہائشی سہولیات کی پریشانی کے حل اور شہری علاقوں میں اقلیتی بستیوں اور شہری دلت بستیوں میں کم لاگت کے رہائشی مکان ضرورتمندوںکو مفت مہیا کراکر ان کی زندگی میںتبدیلی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے ۱۳-۲۰۱۲ء میں آسرا اسکیم شروع کی گئی۔ یہ اسکیم شہری روزگار اور غریبی خاتمہ پروگرام محکمہ کی جانب سے چلائی جا رہی ہے۔اس اسکیم کے تحت رہائشی تعمیر کیلئے مفت زمین ریاست کے متعدد اضلاع کی جانب سے مہیا کرانے میں مجبوری ظاہر کئے جانے کے سبب اسکیم کے تحت ان سیٹورہائشوںکی تعمیر کو بھی منظورکئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے شہری علاقوں میں اقلیتی بستیوں ، دلت بستیوں میں شہری غریبوںکو اسکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ دیا جاسکے۔ ان سیٹو رہائش گاہوںکی تعمیر فائدہ حاصل کرنے والوں کی جانب سے خود کی زمین پر کرائی جائے گی۔
اسکیم کے تحت رہائش گاہوں کی تعمیر کیلئے پچیس اسکوائر میٹر،۳ء۴۹ لاکھ روپئے تک محدود کی گئی ہے۔