بارہ بنکی (نامہ نگار)بارہ بنکی ضلع کے رام نگر علاقہ میں چاربدمعاشوں نے آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ کی مبینہ طورپر اجتماعی آبروریزی کی۔اے ایس پی کلدیپ نارائن نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رام نگر علاقہ میں کل آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ اسکول سے گھر واپس آرہی تھی اسی دوران اسے ریلوے پھاٹک کے قریب اغواکرلیاگیا ۔اورگنیش پور کے قریب واقع ایک مرغی فارم کے پاس کھنڈر میں اس کی مبینہ طورپر اجتماعی آبروریزی کی گئی۔بعد میں متاثرہ لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دیکر چھوڑ دیا گیا۔مسٹرنارائن نے بتایاکہ واردات کی اطلاع ملنے کے بعدپولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ جب کہ چوتھے ملزم کو پولیس سرگرمی سے تلاش کررہی ہے معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔