لکھنؤ(نامہ نگار) نگوہاں علاقے میں ایک بیمہ ایجینٹ کے گھر سے چور نقدی اور زیورات چوری کر لے گئے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے ۔ نگوہاں کے رام پور گڑھی گاؤں کے رہنے والے پرمود کمار راوت بیمہ ایجینٹ و ریلوے ملازم ونود کما رکے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں ۔
ہفتہ کی شب کھانا کھانے کے بعد دونوں کنبہ چھت پر سونے چلے گئے ، صبح جب پرمود اٹھے تو انہوں نے دیکھا کہ نیچے کمرے کا دروازہ کھلا ہے ، اندر جاکر دیکھا تو کمرے میں رکھی الماری ٹوٹی پڑی تھی ساتھ ہی لاکر میں رکھے زیورات اور نقدی غائب تھے ، یہ دیکھ کر انہوں نے اس کی اطلاع نگوہاں پولیس کو دی ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کر کے متاثر کی تحریر درج کر لی ہے ۔