نیویارک: جنک فوڈ جن میں برگر اور فرنچ فرائیز پر مبنی غذائیں ہوتی ہیں جو بظاہر تو ہلکی غذائیں ہیں لیکن ان کا بے جا استعمال ہماری صحتمند خوراک کے لیے لگنے والی
بھوک کو ختم کر دیتا ہے۔
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ایک نئی تحقیق جو آسٹریلیا میں ہوئی ہے کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنک فوڈ سے نہ صرف موٹاپا پیدا ہوتا ہے بلکہ یہ متوازن غذا کی خواہش کو کم کرتی ہیں۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز کی پروفیسر مارگریٹ مورس نے کہا ہے کہ اس تحقیق کی سب سے مزیدار چیز یہ ہے کہ اگر یہی بات انسانوں میں واقع ہوتی ہے تو جنک فوڈز کے استعمال کے نتیجے میں انسان اصل بھوک لگنے کے سگنلز کا جواب ہی نہیں دیتے، یہ بالکل اسی طرح ہے کہ لنچ کے وقت آپ آئس کریم کھا لیں پھر بھی جب آپ آئس کریم وین کو دیکھیں گے تو آپ کے دل میں مزید آئس کریم کھانے کی تمنا پیدا ہوگی۔
چوہوں پر کیے گئے تجربہ سے سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جنک فوڈز پر مبنی چیزوں نے چوہوں کے دماغ کے ریوارڈ سرکٹ حصوں بالکل تبدیل کر دیا جس میں دماغ کا وہ حصہ بھی شامل تھا جو فیصلہ کرنے کا کام کرتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اعدا د و شمار کے مطابق ۸ء۲ملین لوگ ہر سال موٹاپے کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں جن میں شوگر، دل کی بیماریاں اور کینسر شامل ہے۔