رام پور(نامہ نگار)۔نچھتر پال شرما ضلع کنوینر عام آدمی پارٹی نے ضلع رامپور میں ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ جس میںکہا گیا ہے کہ بکھنوری گائوں اورنور پورمیں گذشتہ بارہ برسوںسے بجلی کی سپلائی نہیں ہے ۔ گائوںوالوںسے رشوت کے نام پر کچھ طلب کئے جانے پر بجلی کے تار اور ڈشیں اتروادی گئیں۔ گائوں والوںنے سماج وادی پارٹی کے رہنمائوںسے بات کی توانھوں نے بی جے پی کے رہنمائوں پرالزامات عائد کئے، اور جب رکن پارلیمنٹ بی جے پی سے اس کی شکایت کی گئی توانھوںنے گائوں والوں کو عام آدمی پارٹی کا رکن بتا کر معاملہ کو ٹال دیا۔ اس لئے گائوں والوں کے ساتھ دوستمبر کو عام آدمی پارٹی کے کارکن جونیر انجینئر کی بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ کریں گے ۔ اورگائوں والوں کو ان کاحق دلانے کی کوشش کریں گے ۔