لکھنؤ(نامہ نگار) ریاستی راجدھانی میں عشق زادے ،دعوت عشق،یارب اور دیگر فلموں کے بعد اور ہندی فلم’اور دیو داس‘کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے ۔پرڈیوسر ڈائریکٹر سدھیر مشرا کی اس فلم شوٹنگ دوشنبہ کے روز سے چوک واقع جیوتی باپھولے پارک میں شروع ہوئی ۔فلم میں اداکار راہل بھٹ اور اداکارہ ریچا چڈھا خصوصی کردار نبھا رہے ہیں ۔دوشنبہ کے روز شوٹنگ کے پہلے دن جیوتی باپھولے پارک میں شوٹ
نگ دیکھنے والوں کا ازدہام ایسا تھا جیسے لگ رہاتھا کہ کسی انتخابی ریلی کا منظر ہو،پہلے دن ریچا چڈھا اور راہل بھٹ پر سین فلمائے گئے ۔شوٹنگ کے پہلے روز ممبئی سے آئے فنکاروں کے ساتھ شہر کے کئی صحافیوں کو بھی اداکاری کا موقع ملا ۔اس فلم کی شوٹنگ ابھی شہر کے مختلف مقامات کے علاوہ بارہ بنکی اور ہردوئی میں بھی کی جائے گی ۔