لکھنو¿(نامہ نگار)مانک نگر علاقہ مےں آ ج دوپہر اےک تےز رفتار سٹی بس نے موٹرسائےکل سوار ماں بےٹے کو ٹکر مار دی۔
اس حادثہ مےں ماں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کا بےٹا شدےد طور سے زخمی ہوگےا۔ حادثہ کے بعد ملزم ڈرائےور موقع پر ہی بس چھوڑ کر فرار ہوگےا۔ کرشنا نگر کے رام گنگا کھےڑا کے رام داس کی بےوی پےنسٹھ سالہ گنگا دےوی آج دوپہر اپنے بےٹے راجہ کے ساتھ موٹرسائےکل سے گھر جارہی تھی۔ بتاےاجاتا ہے کہ راجہ جےسے ہی کنوسی پل کے نزدےک پہنچا پےچھے سے تےز رفتار اےک سٹی بس نے اس کی موٹرسائےکل مےں ٹکر ماردی۔
جس سے دونوں ماں بےٹے سڑک پر گر گئے حادثہ کے بعد سٹی بس ڈرائےور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگےا ۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی مانک نگر پولےس نے زخمی ماں بےٹے کو اودھ اسپتال مےں داخل کراےا جہاں ڈاکٹرو ںنے گنگا دےوی کو مردہ قرار دے دےا۔ جبکہ شدےد طور سے زخمی راجہ کو ٹراما سےنٹر رےفر کردےاگےا۔ پولےس نے بس کو اپنے قبضے مےں لے لےا ہے اس کے علاوہ گومتی نگر کے کھرگا پور کے برجےش گری کی پی جی آئی کے سےکٹر چھ ورنددا ون کالونی مےں بلڈنگ مٹرےل کی دکان ہے بتاےا جاتا ہے کہ دوشنبہ کی دوپہر وہ اپنے کام کے سلسلے مےں آشےانہ کے رجنی کھنڈ گئے تھے وہاں سے وہ اپنی دکان کی طرف موٹرسائےکل سے جارہے تھے کہ راستے مےں تےز رفتار وےگن آر کار نے ان کو ٹکر مار دی۔
اس حادثہ مےں وہ شدےد طور سے زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بعد ملزم ڈرائےور کار لےکر فرار ہوگےا ۔ موقع پر پہنچی پولےس نے دکاندار کو اسپتال مےں داخل کراےا جہاں اس کی حالت سنگےن بتائی جارہی ہے۔