ممبئی۔بالی ووڈ کی ورسٹائل پوسٹر گرل کنگنا راناوت نے اپنے آپ کو ہمیشہ مداحوں کی مرضی کے مطابق ڈھالا۔یوں تو کنگنا کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے لیکن اب اداکارہ پرینیتی چوپڑہ بھی ان کی بڑی مداح بن گئی ہیں جو ورسٹائل اداکارہ کنگنا کی ہر طرح کے رنگ میں رنگنے کی قابلیت سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔پرینیتی چوپڑہ نے بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ کنگناراناوت کے لباس کا انتخاب بہت اچھا ہے۔جو کچھ وہ پہنتی ہیں میں اسے بہت پسند کرتی ہوں۔ان کی اس تناسب کی خوبصورت باڈی ہے کہ وہ جو کچھ بھی پہنیں وہ ان پر بہت اچھا جچتاہے۔ میں بھی اپنے آپ کو ان کی طرح ڈھالنا چاہتی ہوں تاکہ میں جو کچھ بھی پہنوں خوبصورت لگوں۔نیلی آنکھوں والی کنگنا ہمیشہ فیشن ڈیزائنرز کی پسندیدہ ماڈل رہی ہیں۔ہر فیشن ڈیزائنر کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ کنگنااس کیلئے ہی کام کرے۔