نئی دہلی(وارتا)صارفین کیلئے الیٹرانک مصنوعات بنانے والی معروف کوریائی کمپنی سیمسنگ الٹرانک نے آج طلبا کو مطالع کے سلسلے میں بہتر آلہ دستیاب کرانے کے مقصد سے اسمارٹ لرننگ پیش کرنے کا اعلان کیا جو ملک کا پہلاایجوکیشن اسٹورہے۔سیمسنگ الیٹرا نکس کے میڈیاسولیوشنس سینٹر کے ڈائرکٹر رون ملک نے آج یہاں اسے پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایاکہ یہ ایک ابتدائی تعلیمی حل ہے اس طرح سے ڈیزائن کیاگیاہے کہ طلبا کو اپنے گروپ میں بہتر مطالعہ کا مواد مل سکے۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے تحت مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای) کے درجہ ایک سے ۱۲ویں تک تعلیم حاصل کررہے سات کروڑسے زیادہ طلباو طالبات کو تعلیمی ضروریات کو پوراکرنے کے ساتھ ہی الگ الگ مقابلہ ذاتی تیاریاں کررہے ۵۴لاکھ طلباء کی ضروریات پوری کی جاسکیں گی۔ انھوں نے بتایاکہ اس میں آگے چل کر دیگر اسکول بورڈ اعلیٰ تعلیم اورماہرانہ صلاحیت کے فروغ کا مواد بھی شامل کیاجاسکے گا۔اس میں وسیع تر ملٹی میڈیا ٹیوٹوریلس اسباق پر مبنی مواد کو شامل کیا گیاہے۔