کانپور شہر (نامہ نگار)کیسکو کو محکمے کے افسران و ملازمین نقصان پہنچا رہے ہیں اس کام میں محکمے کے چھوٹے و بڑے افسرملوث ہے مذکورہ بدعنوان افسران و ملازمین کی بدعنوانی کے سبب کیسکو کو سالانہ کروڑوں روپئے کا نقصان ہو رہا ہے ۔بدعنوان افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی اس لئے نہیں کی جاتی کہ پیسہ ہر جگہ پہونچا دیا جاتا ہے آج بات ٹرانسفارمر کے جلنے کی ہو رہی ہے آخر کیوں جلتے ہیں ٹرانسفارمر کیوں آتے ہیں کم وولٹیج ،کیوں ہوتی ہیں خرابیاں ،اس کی وجہ صرف اور صرف بدعنوانی ہے ۔چند روپئے کی خاطر کیسکو میں ہونے والی بدعنوانی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔محکمے کے ایک باوثوق ذرائع کے مطابق سرکٹ فیوز پیتل کا ہوتا ہے جس پر کاپر کا فیوز باندھا جاتا ہے جب فیوز جل جاتا ہے یا خراب ہوجاتا ہے تو اس
ٹور سے جو نیا فیوز منگایا جاتا ہے وہ کاپر کا ہوتا ہے لیکن یہ فیوز ٹرانسفارمر میںنہیں لگایا جاتا بلکہ اسے فروخت کردیا جاتا ہے اور اس کی جگہ المونیم کے تاروں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔اس فیوز کی صلاحیت کم ہوتی ہے اور جلد ہی گرم ہونے کے بعد جل جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹرانفارمر کے تیل اور تاروں کی پلاسٹک میں آگ لگ جاتی ہے اور ٹرانسفارمر جل جاتا ہے اتنا ہی نہیں جب سرکٹ فیوز پر المونیم سے تاروں کو باندھا جاتا ہے تو اس پر بولٹ نہیں لگایا جاتا ۔مضبوطی نہ ہونے کے سبب اس میں سے چنگاریاں نکلتی رہتی ہیں جب کہ کاپر کے فیوز اور بولٹ کو فروخت کر دیا جاتا ہے اور محکمے کے ملازمین اپنی ذمہ داری پوری کر لیتے ہیں ۔لو وولٹیج آنے کا سبب ہی ٹرانسفارمر میں بھرا جانے والا تیل ہوتا ہے ،ٹرانسفارمر میں کبھی پورا تیل نہیں بھرا جاتا اور جو بھرا ہوا ہوتا ہے اسے بھی چوری کر کے نکال لیا جاتا ہے ۔تیل کی مقدار کم ہونے سے لو وولٹیج کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے اور ٹرانسفارمر بھی بہت زیادہ گرم ہوجاتا ہے جب کہ فیوز لال ہوکر پگھلنے لگتا ہے اگر کاپر کے فیوز لگائے جاتے تو وہ اتنی جلدی گرم نہیں ہوتے ہیں۔