کانپورشہر (نامہ نگار)بی جے پی شہر صدر سریندر میتھانی نے کہا ہے کہ مخالف پارٹیوں کے پاس اب کہنے کو کچھ باقی نہیں رہا تو الزام عائد کرکے مخالفین خود کو مطمئن کر رہے ہیں جنہوں نے اپنے مدت کار میں کچھ کام نہیں کیا وہ دوسروں پر انگشت نمائی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے ذریعہ عوام کے مفاد میں کافی عوامی بہبود اسکیمیں شروع کی گئی ہیں دوسری جانب ملک کو عالمی سطح پر مضبوط سے مضبوط تر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو عوام کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بغیر ملکی پالیسیوں کے سبب ہونے والے فائدے براہ راست عوام کو حاصل ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والا دور ہندوستان کا ہوگا اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہوگا ۔مسٹر میتھانی نے بی جے پی کارکنان سے کہا کہ وہ حکومت کے سو دن مکمل ہونے پر کوئی تبصرہ نہ کریں کیوں کہ عوام بہتر طور پر اس بات کو محسوس کررہے ہیں کہ مودی حکومت کے ذریعہ کیا کیا گیا ہے ۔