مظفر نگر (بھاشا)مظفر نگر پولیس نے سات سالہ بچی کے قتل کا معاملے کا انکشاف کرنے کا دعوی کیا ہے ۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جانچ کے دوران متاثرہ کے والد ہنس راج اور لڑکی کے چچا امیش چوہان کے قتل میں شامل ہونے کی بات سامنے آئی ہے ۔
پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ایس پی جرائم راکیش جولی نے بتایا کہ جانچ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ لڑکی سواتی کو اس کے والد اورچچا نے گولی مار کر قتل کردیا تھا اور پانچ دیگر افراد کو قتل کے معاملے میں فرضی طور پر ملوث کردیا ۔مسٹر جولی نے بتایا کہ سواتی کو مہاراج نگر گاؤ ں میں گزشتہ ۲۷؍اگست کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا ۔
اورسواتی کے والد نے پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ جانچ کے دوران تمام پانچ ملزمین کو بے گناہ قرار دے دیا گیا جب کہ متاثرہ کے والد اور چچا نے اقبال جرم کر تے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دیگر افراد کو فرضی طور پر ملوث کر دیا تھا ۔