فتح پور(نامہ نگار)ریاستی کانگریس کی اپیل پر آج دیا جانے والا کانگریس کا دھرنا ملتوی کر دیا گیا ۔دھرنا اب ۶ستمبرکو دیا جائے گا اس کی اطلاع دیتے ہوئے کانگریس ضلع صدر امرناتھ سنگھ انل نے بتایا کہ شہر صدر محمد عارف کی والدہ کا انتقال ہونے کے سبب ۲ ستمبر کو ہونے والا دھرنا ملتوی کردیا گیا ۔مسٹر انل نے پارٹی کارکنان سے ۶ستمبر کے مجوزہ دھرنا اور مارچ میں صبح جگن ناتھ سنگھ کی کوٹھی پر پہنچنے کی اپیل کی ۔