لکھنؤ (نامہ نگار)۔مشرقی اسمبلی حلقہ کے لئے بنائے گئے ووٹنگ مراکز پر ۸سے زیادہ بوتھ ہونے پر ایک اسٹیٹک مجسٹریٹ کی تقرری کی جائے گی ۔
یہ اطلاع ضلع مجسٹریٹ وضلع انتخابات افسر راج شیکھر نے دی۔ اسٹریٹ مجسٹریٹ کاعہدہ تحصیلدار کی سطح کو ہوگا۔ بوتھ والے ایسے اسکولوںمیںجہاں پران کے اپنے سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں وہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔
ضلع مجسٹریٹ منگل کواسمبلی انتخابات کے پیش نظرووٹنگ مراکز کا معائنہ کررہے تھے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے بوتھوں پربجلی ، پانی کا بندوبست ، خواتین ومردوںکے لئے الگ الگ صاف بیت الخلاء اور آمد ورفت والے راستوں کو الگ الگ طے کرنے کی ہدایت دی۔ انھوںنے حساس مراکز پر خاص الرٹ برتنے اور ہراوٹنگ مرکز پر ریمپ کی سہولت بھی مہیاکرانے کو کہاانھوںنے کہا کہ مرکزوںکے بوتھوں پرکسی بھی طرح کا تشہیری سامان نہیں لے جایا جاسکے گا۔
کے لئے پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ انھوںنے بتایا کہ اسمبلی حلقہ ۱۷۳لکھنؤ مشرقی میں ۷۵ووٹنگ مراکز پر۳۶۴ووٹنگ مراکز بنائے جارہے ہیں۔ حق رائے دہندگان کی تعداد ۴لاکھ ۱۶ہزار ۳۶۴ہے ۔