لکھنؤ (نامہ نگار)۔پانچ دن قبل گھر میں گھس کر لڑکی کے ساتھ جبراً عصمت دری کرنے کی کوشش کرنے والے نوجوان سے لڑکی بھڑ گئی۔
ناکام ہونے پر دھمکی دیتے ہوئے وہ یہ کہہ کر فرار ہو گیا کہ آج نہیں تو کل تمھارے ساتھ عصمت دری اگر نہ کرپایا تو جان سے مار دوں گا۔ واردات کی رپورٹ لڑکی نے تھانے پردرج کرائی تھی۔ لیکن پولیس نے کوئی کارروائی اب تک نہیں کی۔ خوف زدہ لڑکی پولیس افسران سے ملزم کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا ہے ۔
گردین کھیڑا گائوں کاکوری کی باشندہ راج کشور کی اہلیہ سنتوشی یادو کاالزام ہے کہ وہ جمعہ کواپنے گھر پراکیلی تھی موقع دیکھ کراسے گائوں کانوین گھر میں گھس کراسے پکڑ کرعصمت دری کی کوشش کرنے لگا۔
جس پروہ نوین سے بھڑ گئی تھی۔ کچھ دیر تک دونوںمیں ہوئی ہاتھاپائی سے عصمت دری میں ناکام رہے نوین نے گھر سے بھاگتے وقت کہا کہ آج ناکام رہا ہوں کل پھر کوشش کروں گا۔ اور اگر دوسری مرتبہ بھی ناکام رہا تو تجھے جان سے مار دوں گا۔ ڈری سہمی سنتوشی نے واقعہ کے بارے میں کنبے والون کو بتایا ۔ سنتوشی یادو نے تھانے پر نوین کے خلاف معاملہ درج کرایاتھا۔ اس کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم پرکوئی کارروائی نہیںکررہی ہے ۔