لکھنؤ (نامہ نگار)۔سماج وادی پارٹی نے الکشن کمیشن کو خط بھیج کرریاست میں ہو رہے ضمنی انتخابات میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ پر ایک مخصوص فرقے کے خلاف پروپیگنڈے کاالزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کامطالبہ کیا ہے ۔ ریاست کے چیف الکشن افسر کولکھے خط میں سماج وادی پارٹی نے ریاست میں آئندہ ۱۳ستمبر کو ایک لوک سبھا اور گیارہ اسمبلی حلقوںکے ضمنی انتخابات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ریاست میں فرقہ پرستی کازہریلا ماحول بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔