-لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ہندوستان میں پہلی بار اترپردیش حکومت نے صحت ،تعلیم اور خواندگی کو شامل کرتے ہوئے اقتصادی طور سے کمزور لوگوں کو خود کفیل بنانے کیلئے اور خط افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے کنبوں کیلئے مالیاتی سال ۱۵-۲۰۱۴ میں سماج وادی پنشن اسکیم کی شروعات کی ہے۔
اسکیم کے تحت ریاست کے ۴۰؍لاکھ غریب کنبوں کو مستفید کرنے کیلئے کل ۲۴۱۴؍کروڑ روپیہ کا بندوبست کیا گیاہے۔
محکمہ سماجی بہبود سے موصول اطلاع کے مطابق سماج وادی پنشن اسکیم کے تحت دیہی اور شہری علاقوں سے ضلع وار مقررہ نشانے کے مقابلے ریاستی سطح پر ۱۱۴۴۳۴۵۸ ؍درخواست موصول ہوئی ہے اسکیم کے تحت مستفیدکنبوں کو ۵۰۰؍ماہانہ کی شرح سے رقم ای-
پیمنٹ کے توسط سے براہ راست ان کے کھاتے میں ارسال کی جائے گی۔مستفید کنبے کے ذریعہ تعلیم اور صحت کے پیمانوں کو مکمل کرنے پر ہر سال اس کی پنشن رقم میں ۵۰؍روپیہ ماہانہ اضافہ ہوگا جس سے اگلے ۶؍برسوں میں اس کی زیادہ سے زیادہ پنشن ۷۵۰؍روپیہ ماہانہ تک ہو سکے گی۔