لکھنؤ ۔ (نامہ نگار)۔ موہن لال گنج اجتماعی آبروریزی کی سنسنی خیز واردات کا ایک اور پہلو سامنے آیا ہے جس کو لیکر پولیس محکمہ میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔
ایک بار پھر پولیس جھوٹی ثابت ہوتی نظر آرہی ہے۔ معاملہ کی فارینسک جانچ رپورٹ آچکی ہے اور وہ سی بی آئی کو سونپ دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر سائنس لیب شیام بہاری اپادھیائے نے بتایا کہ فارینسک رپورٹ کو ایس پی دیہات حبیب الحسن کی مدد سے سی بی آئی تک پہنچایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں تین لوگوں کی موجودگی کی بات سامنے آئی ہے۔ اس سے ایک بار پھر پولیس کے انکشاف پر بدنما داغ لگ چکا ہے۔