نئی دہلی۔ مڈفیلڈر رتو رانی آئندہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کی کپتان ہوں گی اور ان کا ارادہ حال ہی میں اختتام دولت مشترکہ کھیلوں سے بہتر کارکردگی کا ہے۔ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں پانچویں نمبر پر رہی تھی۔ انچیون میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہونے والے ایشیائی کھیلوں کیلئے ٹیم کا انتخاب بی پی گووندا، ہربندر سنگھ، سریندر کور، ہائی پرفارمنس
ڈائریکٹر رولیٹ اولٹمیس اور اہم کوچ نیل ہاگڈ نے کیا۔ ہاگڈ نے اس موقع پر کہا کہ ٹیم مسلسل مشق کر رہی ہے اور اپنے بہترین فارم میں ہیں۔ہمیں امید ہے کہ ایشیائی کھیلوں میں بہترین کارکردگی کریں گے۔ ٹیم کا انتخاب دولت مشترکہ کھیلوں میں کارکردگی اور این آئی ایس پٹیالہ میں 10 اگست کو ہوئے منتخب ٹرائل کے بعد کیا گیا۔ ٹیم میں کپتان رتو184 بین الاقوامی میچ کے ساتھ نائب کپتان دیپکا 131جیسے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ہندوستان کو پہلا میچ 22 ستمبر کو تھائی لینڈ سے کھیلنا ہے۔اسے چین سے 24 ستمبر کو اور ملیشیا سے 26 ستمبر کو کھیلنا ہے۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں پانچویں نمبر پر رہی خاتون ہاکی ٹیم کو حال ہی میں ملیشیا کے دورہ پر کلین سویپ ملی تھی جس کے بعد ٹیم میں اعتماد اور بھی مضبوط ہوا ہے۔خواتین ٹیم اس وقت دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں مصروف ہے اور وہ 13 ستمبر کو انچیون کیلئے روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ سے پہلے اہم کوچ ہاوڈ نے اپنے بیان میں کہا ٹیم مسلسل مشق کر رہی ہے اور اچھی فارم میں ہے۔ہماری کھلاڑیوں کا حوصلہ مضبوط ہوا ہے اور ہمیں ان سے انچیون میں بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے پول میں سب سے اوپر مقام حاصل کر پائیں گی۔